تحریک انصاف حکومت کا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی جانب ایک اور قدم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت نبھائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا اور سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔وزیرخارجہ سے ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کوان کا حق لوٹائیں گے اور جنوبی پنجاب کا ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گاؤں ترقی کے عمل میں شریک ہوگا۔امریکہ اور طالبان کے درمیان اعتماد کا فقدان رہا ہے، وزیر خارجہسردار عثمان بزدار کا شاہ محمود قریشی  سے ملاقات میں کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم باب بند کردیا ہے جبکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے انتظامی لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیاجائے گا۔عام آدمی کی خوشحالی کے سفر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہدیہات تک رسائی پراجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جبکہ جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkتحریک انصاف حکومت کا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی جانب ایک اور قدم
Comments ()
Add Comment