بیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد، Daily Urdu News

breaking news pakistan in urdu
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سے قبل معطل ہونے والے بیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگا دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر بیٹسمین عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا۔ انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
breaking news pakistan today
پی سی بی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکتے اس لیے تحقیقات کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کی اجازت ہو گی۔
News Urdu Live
اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پینل تشکیل دیا جس کی سربراہی جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان کو دی گئی، اور کہا گیا تھا کہ اس کیس کی سماعت 27 اپریل کو ہو گی، جس کے بعد فصل میراں چوہان نے نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

sports news
آج کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمر اکمل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام پیش ہوئے، سماعت کے بعد عمر اکمل ڈسپلنری پینل کی سماعت ختم ہو گئی۔
کیس کی سماعت کے بعد بیٹسمین عمر اکمل اور جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان این سی اے سے واپس روانہ ہوگئے۔
کیس کی سماعت کے بعد ڈسپلنٹری پینل کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے بیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگا دی۔

alert pakistan newsBatsman Umar Akmal banned for three yearsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tv newsNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkبیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment