بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 15 مئی تک بند رہے گا جبکہ خصوصی پروازوں، اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
Breaking News Pakistan in Urdu
کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
ترجمان نے مزید بتایا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے طیاروں کو پابندی سے استثنی ٰحاصل ہوگا۔
یاد رہےدو ہفتے قبل حکومت پاکستان نے بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔
بین الاقوامی نجی طیاروں کو پروازوں کو خصوصی اجازت 14 سے 19 اپریل تک کے درمیان ہو گی۔
News Alert Pakistan
سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کی پروازوں کو کراچی، لاہور اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کو احتیاطی تدایبر پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ طیاروں کے عملے اور مسافروں کی صحت کا لازمی خیال رکھنا ہو گا۔

15 more days of suspension of international air operationsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkبین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment