بھارت کو لاک ڈاؤن بڑا پسند آیا، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
وہ ملک جس میں بیسیوں آزادی کی تحریکیں چل رھی تھیں. ان حالات میں ھی کشمیر کو ھڑپ کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کر ڈالی.. معاملہ اور ھاتھ سے باھر ھو گیا…. مودی جیسے عقل مند اور اسکے ھمنواؤں نے مسلمانوں کے صفائے کیلئے شہریت قانون میں ھی تبدیلی کر ڈالی… حالات اور قابو سے باھر ھو گئے… بوکھلاھٹ میں ٹرمپ کو بلا لیا اور اس آڑ میں مسلم کشی کی منظم کاروائیاں خاص طور پر دھلی میں امتحان کے طور پر شروع کر دی گئیں… حالات اور قابو سے باھر ھو گئے… باقی اقلیتیں مسلمانوں کا حال دیکھ کر اپنے مستقبل کی تصویر دیکھنے لگیں.. مسلمانوں کے ساتھ بھی اور اپنی بقا کیلئے کھڑی ھونے لگیں.. پہلے سے موجود ریاستی آزادی کی تحریکوں کیلئے بہترین موقع فراہم ھو گیا… حالات اور قابو سے باھر ھو گئے… دنیا میں بھارت کا منفی کردار کھل کر سامنے آنے لگا.. حالات اور قابو سے باھر ھو گئے… اوپر سے خالصتان ریفرنڈم کی تلوار سر پر الگ سے لٹک رھی تھی… کشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے تسلسل اور پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں کی وجہ سے پاکستانی عوام کا شدید دباؤ پاکستان کی حکومت پر مختلف صورتوں میں آنے کا امکان تھا… بھارت کیلئے اصلی حریف پاکستانی قوم کا اس کے خلاف متحد ھونا.. شائد بھارت کیلئے سب سے بڑی مصیبت ثابت ھو سکتی تھی..
انہی حالات میں… کرونا انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ بھارت کی مدد کو آ پینچی… جس بھارت کو ان سب ھنگاموں میں کہیں سانس لینے کا موقع ھی نہیں مل رھا تھا… لاک ڈاؤن بھپری ھوؤں کو رام کرنے اور دم لیکر نئے سرے سے تیاری کا بہترین موقع بھی ثابت ھوا.
عالمی سطح پر بھی شور مچا دیا گیا کہ سب سے تیز ترین عمل بھارت نے کرونا کے پھیلنے سے پہلے ھی انجام دے دیا… دوسرے تو دو ھفتے لاک ڈاؤن کر رھے تھے بھارت نے تین ھفتے کا اعلان کر دیا…
Breaking News Pakistan in Urdu
اس آڑ میں انتقامی کاروائیاں اور تحریکوں کو دبانے.. کرونا سے متاثر ھونے کے نہانے اھم لوگوں کو غائب کرنے.. سب کو پولیس اور فوج کے قابو میں لانے وغیرہ جیسے کام کتنے آسان ھو گئے جو پہلے دیوانے کا خواب معلوم ھوتے تھے.
اب رھی یہ وسواسی باتیں کہ بھارت میں آبادی زیادہ ھونے باوجود اسی تدبیر کی وجہ سے بہت کم بیمار اور اموات سامنے آئیں تو… بھارت جیسے صرف بڑے شہروں کے خاص علاقوں میں نمائشی صفائی والے ملک میں جہاں کی قابل توجہ آبادی… پتنانجلی گاؤ موتر…. اور… گاؤ ماتا گوبر لیپن…. کو کرونا کا واحد علاج سمجھتی ھو… جس ملک میں گھر میں لیٹرین نام کی چیز عیاشی شمار کی جاتی ھو… جس ملک کی حکومت خبریں چھپانے میں تہتر سال کی مہارت رکھتی ھو… جس ملک میں صحت کی سہولیات سے عام عوام محروم حتی ھندو نچلے طبقے بالکل محروم ھوں… جس ملک کے سیاستدان پاکستانی مافیائی سیاستدانوں سے دس ھاتھ زیادہ بد عنوان ھوں… وغیرہ…. تو خود ھی اندازہ لگا لیں… کس حد تک ان خبروں میں سچائی پائی جاتی ھو گی.

صرف بھارت ھی نہیں ھر طاغوتی حکومت کیلئے اپنے پوشیدہ مقاصد حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ھے…. ھمیں بھی ھوشیار رھنا چاھئے پاکستان کے بدعنوان سیاستدان اس صورتحال کو ملک سے اسلام کے صفائے اور سیکولرازم کی طرف پہلے سے جاری سفر کیلئے استعمال نہ کریں… اور ملک کی مادی اور نظریاتی بنیادوں کو ناقابل تلافی نقصان نہ پہنچا دیں… خدا کے بعد ملک کی اصل مالک عوام کو معقول احتیاطی تدابیر کے ساتھ انتہائی دقت سے تمام معاملات کا جائزہ لیتے رھنا چاھئے… یہ مذاق نہیں پورے برصغیر میں مسلمانوں اور اسلامی تمدن کی نجات کا معاملہ ھے جو پاکستان کی بقا سے جڑا ھوا ھے.
پاکستان زندہ باد

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkبھارت کو لاک ڈاؤن بڑا پسند آیا، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment