بلڈ پریشر (فشار خون) اور عمر کے تعلق کا ایک ٹیبل

*👀…..جب بھی ڈاکٹروں نے کسی مریض کا بلڈ پریشر دیکھنا ہوتا ہے تو وہ اس کی عمر کو سب سے پہلے مدنظر رکھتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری عمر کے مختلف حصوں میں ہمارا بلڈ پریشر بھی مختلف ہوتا ہے۔بالغ اور 20سال سے زیادہ کے نوجوانوں میں یہ 120/80ایم ایم ایچ جی ہوتا ہے۔یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ ہمارا بلڈ پریشر ہر لمحے تبدیل ہوتا ہے اور اس کی تبدیلی کا انحصار ہمارے اٹھنے بیٹھنے کے انداز،ذہنی تناﺅ،کھانا پینا اور جسمانی مشقت پر ہوتا ہے۔*

14سے19سال کے لوگوں میں یہ 120/81 ،20سے 24سال میں یہ 132/83 ،25سے 29کے لوگوں میں یہ 133/84 ،30سے34سال کے درمیان134/85 ،35سے39کے درمیان 135/86ہوتا ہے۔40سال کی عمر کے بعد یہ بڑھنے لگتا ہے اور 60سال کی عمر میں یہ 145/90سے اوپر رہتا ہے۔

# **ھائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر کے نقصانات:**

ہائی بلڈ پریشر (hypertension) اور لو بلڈ پریشر (hypotension) جس مریض کوہو تو جسم میں کیا کیا علامات دیکھنے کو ملتی ہیں اور انکے ہونے سے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں۔

هائیپو ٹینشن یا لو بلڈ پریشر ہر بندے کے لئے مختلف هے۔

ایک تجربے میں آیا هے کچھ لوگ 110/75 پر بهی بے چینی و گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر 110/70 په هو تو سر چکرانا۔ دل بیٹھنا۔ دل گهبرانا ۔ توجه مبذول نه رکھ پانا۔ هارٹ بیٹ تیز هونا۔ جیسی علامات هوتی هیں۔

بلڈ پریشر 90/60 پر آجا ئے تو الٹی آ سکتی هے۔ بنده چل نہیں سکتا۔ اٹھ کے بیٹھ نہیں سکتا۔

بلڈ پریشر 80/50 ایم ایم ایچ جی په چلا جاۓ تو هاتھ پاؤں سن هوتے هیں۔ چہرے هاتھوں میں چیونٹیاں رینگتی هیں۔ حتی که هاتھ پاؤں یا چہرے میں اکڑاؤ پیدا هو سکتا هے. دماغ کو خون کی سپلائی کم هونے سے بے هوشی طاری هو سکتی هے۔ بنده کومے میں جا سکتا هے۔

اس سے کم بلڈ پریشر هونے پر دل کا اٹیک فالج یا موت برحق هے۔

ھائی اور لو دونوں ہی بلڈ پریشر انسان کے لیے خطرناک ہیں

ہائ بلڈ پریشر سے برین ہیمبریج ہو سکتا ہے

جبکہ لو بلڈ پریشر کی وجہ سے دماغ کو اکسیجن کی سپلائ کم ہو جاتی ہے اور اگر دماغ کو اکسیجن کی سپلائ ایک خاص حد سے مسلسل کم رہے تودونوں ہی صورتوں میں انسان کومہ میں جا سکتا ہے مر سکتا ہے یا دماغ کو مستقل طور پر نقصان ہونے سے جسم کو کوئ نہ کوئ حصہ مفلوج ہو سکتا ہے

خون کا دباﺅ 139/89 سے زیادہ ہے تو یہ ہائی بلڈ پریشر تصور کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کے خون کا دباﺅ 140/90 سے اوپر ہوجائے تو ہم اس کے علاج کا مشورہ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں طرز زندگی میں تبدیلیاں بھی ضروری ہوتی ہیں جیسے زیادہ ورزش اور غذا میں تبدیلی۔درحقیقت اس مرض پر قابو پانے کے لیے انسان کو خود ہی محنت کرنا ہوتی ہے۔

لو بلڈ پریشر 90/60 سے کم کو سمجھا جاتا ہے اور صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 120/80 ہونا چاہیے۔ لوبلڈ پریشر کے لئے کوئی نمبر مخصوص یا مقرر شدہ نہیں ہے۔بسا اوقات مریض کا بلڈ پریشر 80/50ملی میٹر مرکری ہوتب بھی اسے کسی بے سکونی کا احساس نہیں ہوتاہے لیکن یہی ریڈنگ دوسرے مریض کے لئے بے ہوشی کا سبب بن سکتے ہیں۔

لوبلڈ پریشر عورتوں کے لئے ایک پریشان کن مسئلہ ہے.

زیل میں ایک چارٹ دیا گیا ہے، جس میں آپ اپنی عمر کے حساب سے آئیڈیل بلڈ پریشر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپکا بلڈ پریشر اس سے کم یا اس سے زیادہ ہو تو یہ تشویش کی علامت ہے۔فورا ایک ماہر ڈاکٹر سے اس سلسلے میں رجوع کریں۔

Comments ()
Add Comment