بزدار حکومت نے بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا پلان تیار کرلیا، Daily Urdu News

breaking news pakistan in urdu
بزدار حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں نئی ترقیاتی، بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا پلان تیار کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رائز پنجاب کے نام سے ابتدائی فریم و رک کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے رائز پنجاب کے فریم ورک کی دستاویز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کی۔ سردار عثمان بزدار نے رائز پنجاب کے نام سے ابتدائی فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے دستاویز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
breaking news pakistan today
اجلاس سے خطاب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وباء کے پیش نظر بدلتی صورتحال کے تناظر میں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے، رائز پنجاب کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے بھی منفرد لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔
News Urdu Live
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سوشل پروٹیکشن فنڈ کے قیام کی تجویز کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

alert pakistan news
خیال رہے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری پنجاب منصوبہ بندی و ترقیات نے بھی شرکت کی۔

alert pakistan newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tv newsNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsThe Bazdar government has drawn up a plan to promote business and investmenturdupost.com.pkبزدار حکومت نے بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا پلان تیار کرلیا، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment