برطانیہ نے نواز شریف شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں مجرموں کو پاکستان واپس جانے کا کہہ دیا

یوکے ایسٹیبلشمنٹ نے مجرم نواز شریف ملزمان اور اشتہاری شہباز شریف ،سلمان شہباز ،حسین نواز ،حسن نواز اور اسحاق ڈار کو بھی پاکستان از خود عزت سے واپس جا کر مقدمات فیس کرنے کا پیغام دے دیا ہے۔شارپ آئی ذرائع کے مطابق ایک برٹش انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی حکومت کو ایک خفیہ رپورٹ پیش تھی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی عوام میں برطانیہ اور دیگر وہ ممالک جو پاکستان کے ایسے کرپٹ افراد جن کی کرپشن کے ناقابل تردید کھلے ثبوت بچہ بچہ دیکھ رہا ہوتا ہے اور وہ ان ممالک میں پناہ لیتے ہیں ایسے ممالک کے خلاف یہ نفرت بہت خطرناک پاکستانی عوام میں پھیل گئی ہے جن میں سر فہرست برطانیہ اور امریکہ ہیں۔ خفیہ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ برطانیہ کی سب سے زیادہ بدنامی شریف خاندان کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس وجہ سے برطانیہ میں قتل وغارت اور دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ ہو سکتا۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے اعلی ترین سرکاری وغیر سرکاری گیارہ ڈاکٹروں نے جعلی ڈرامہ پلیٹ لیٹس کی کمی کا کیا اور یہ حالا ت پیدا کیے کہ کئی مرتبہ نواز شریف کومرنےکے قریب ظاہر کیا، سفرناممکن بتایا گیا اور یہاں تک ڈرامہ کیا گیا کہ کہ اب نواز شریف کے لیے شیو کرنا بھی خطرناک ہے معمولی کٹ سے خون نہیں رُکےگا اور وہ مرجائیں گے۔پھر جی ایچ کیو کے حکم پرعدالت نے نواز شریف کو ملک سےنکالا اوریہ باتیں پاکستان میں کھل چکی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جس دن سے نواز شریف لند ن آیا ہے اُسی روز سے کسی قسم کی کوئی بیماری نہ پائی گئی ہے اوربرطانوی ڈاکٹروں نے بڑی سے بڑی رقم بھی ٹھکرا کر پلیٹ لیٹس کے ڈرامے کا تسلسل برقرار رکھنے سے انکار کرکے بھاری رشوت ٹھکرا دی جس وجہ سے شریف خاندان کو مختلف بیان دینے پڑے کبھی کہا کہ دماغ میں عارضہ ہو گیا اور کبھی دل کا بہانہ بنایا ۔شارپ آئی ذرائع کے مطابق اسی خفیہ رپورٹ کی وجہ سے24 فروری 2020 کو ایک ڈاکٹر سے بھاری رقم کے عوض جو نواز شریف کاجعلی آپریشن کا ڈرامہ طے ہوا تھا وہ کینسل ہوا اور ڈاکٹر کو غائب ہونا پڑا۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عمران خان تمام گیارہ پاکستانی ڈاکٹروں کو گرفتار کرا کے تحقیقات کرانے کے لیے انتہائی بے چین ہیں ۔ ان گیارہ ڈاکٹروں میں اُن کا اپنا شوکت خانم کا چیف ڈاکٹر شامل بھی شامل ہے جسے شامل تفتیش کرانے کے لیے عمران خان تیار ہیں یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی بے بسی اور بے چینی کو دیکھتے ہوئے کھل کھلا کر اعلان کردیا کہ پلیٹ لیٹس کا ڈرامہ ہوا۔لیکن جی ایچ کیو نے یہ ڈرامہ انتہائی منظم انداز میں کراکے نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک سے فرار کرایا اور سزا یافتہ شخص کو ملک سے فرار کرایا ۔رپورٹ میں یہ بھی برٹش ایجنسی نے لکھا کہ دنیا بھر میں یہ سوال بھی کیے جارہے ہیں کہ ویزہ فارم میں یہ انتہائی اہم سوال ہوتا ہے کہ کیا آپ سزا یافتہ تو نہیں تو پھر سزا یافتہ نواز شریف کو کیسے برطانیہ داخل ہونے دیا گیا۔ ایجنسی نے یہ بھی لکھا ہے کہ برطانیہ دنیا بھر میں منی لانڈرننگ کے سہولت کار کے طور پر خطرناک حدتک بدنام ہورہا ہے۔خبر رساں ایجنسی شارپ آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر حملے کے بعد برطانوی حکومت نے اس رپورٹ کو انتہائی سیریس لیا کہ واقعی قاتلانہ حملے شروع ہو گئے اور دہشت گردی بھی شروع ہوسکتی ہے اس صورتحال کے پیش نظر شریف خاندان کو واضح پیغام بھجوا دیا ہے کہ تمام مجرم ملزم اشتہاری عزت سے پاکستان واپس جا کر اپنے مقدمات فیس کریں ۔ جس پر نواز شریف نے یہ درخواست کرکے کچھ مہلت مانگی ہے کہ اُن کے بندے جی ایچ کیو میں یہ طے کررہے ہیں کہ سرکاری خزانے میں کچھ نہ کچھ رقم جمع کرانے کا سلسلہ شروع کرکے عوام میں عمران خان سمیت سب کے لیے فیس سیونگ ہوجائے گی ۔یاد رہے کہ خبررساں ایجنسی شارپ آئی نے 2018 میں یہ خبر جاری کی تھی کہ نواز شریف کی جی ایچ کیو سے ڈیل ہو گئی ہے اور جرنیلوں کو اس مد میں سعودی شہزادے کے ذریعے تین سو پچاس ارب روپے ایڈوانس شریف خاندان نے دے دیئے ہیں اس خبر کے بعد دنیا بھر میں ایک طوفان آیا اور آئی ایس آئی لاہور کے دفتر خبر رساں ایجنسی شارپ آئی کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر میاں محمد اظہر امین کو بلایا گیا تو فون پر چیف ایڈیٹر نے کال کرنے والے فوجی آفیسرکو کہا کہ 2 جنوری 2017 کی رات ایک خبر کی وجہ سے ایم آئی اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن میں رات ڈیڑھ بجے مجھے میری کوٹھی سے اغوا کرلیا تھا تو اب میں خود ہی آجاوں جس پر فوجی آفیسر نے قہقہ لگا کر کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں میٹننگ کرنی ہے آپ خود آجائیں آپ کو عزت سے واپس جانے دیا جائے گا اور جب ڈاکٹر میاں محمد اظہر امین وہاں پہنچے تو انہیں کرنل عاطف اور کرنل ارشد نے دباو ڈالا کہ ہمیں جرنیلوں کے وہ خفیہ اکاونٹ نمبر دیں جن میں یہ رقم گئی جس پر انہیں جواب دیا کہ جلد سب سامنے آجائے گا ۔اس کے کچھ دن بعد سعودی شہزادوں کو گرفتار کرکے ان کی جب تمام اکاونٹس کی سعودیہ کو اس خبر کی وجہ سے کچھ بین الاقوامی اداروں کے دباﺅ پر تحقیق کرنا پڑی تو ایک شہزادے کے اکاونٹ سے ساڑھے تین سو ارب ریال لندن شریفوں کو بھجوائے جانے کے ثبوت سامنے آگئے اور یہ رقم پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر جرنیلوں و افسران کو ملی۔ اس خبر کے لیک ہونے کی وجہ سے شریفوں کو پانامہ لیکس کی وجہ سے ڈالے گئے مقدمات سے نکلالنے کا کھیل لمبا کرنا پڑگیا اور یہ ڈاکٹروں جیسے جعلی ڈرامے کرنے پڑے ۔یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف کو انتہائی دباﺅ کے باوجود ایکسٹینشن نہ دے کر جنرل قمر باجوہ کو نواز شریف نے آرمی چیف لگایا تھا اور ان ہی کی سرپرستی میں کھربوں روپیہ جرنیلوں کو پہنچایاتھا اسی لیے عمران خان کسی بھی صورت جنرل قمر باجوہ کو توسیع نہ دینا چاہتے تھے اور ان کی ٹیم نے انہیں بڑی ہوشیاری سے غلط ڈرافٹس کا کھیل کھیل کے جان چھڑانے کی کوشش کی لیکن جی ایچ کیو نے اس وار کو کاونٹر کرنے کے لیے اُس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ پلان کرکے انتہائی چالاکی سے چھ ماہ کی مہلت دلوا دی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے لیے جی ایچ کیو نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ذریعے ایسے حالات پیداکردئے کہ انہیں آرمی چیف کوانتہائی ایمرجنسی میں اسمبلی سے منتخب کرانا پڑا ۔اس سارے کھیل میں سول ایجنسی آئی بی نے بھی عمران خان کی کسی طرح مدد نہ کی سچی رپورٹیں نہ دیں کیونکہ نواز شریف نے اپنے دور میں آئی بی کو تاریخی خفیہ اور ظاہری فنڈز، رقوم دے کر ان کی پچاس سال کی بھوک اُتار دی تھی۔جس وجہ سے آئی بی بھی عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے میں سر فہرست ہے اور دل وجان سے شریفوں کی وفادار ہے۔ذرائع کے مطابق آئی بی کے چند اہم افسران، سپیشل برانچز، پولیس اور دیگر اہم بیورو کریٹس کو شریفوں کی طرف سے عمران خان کے خلاف نت نئی سازشیں کرنے کے لیے بھاری رقوم اب تک دی جارہی ہیں

برطانیہ نے نواز شریف شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں مجرموں کو پاکستان واپس جانے کا کہہ دیا

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsNawaz Sharifnawaz sharif shehbaz sharifnewspakistani newsshehbaz sharifurdu pointurdupost.com.pkبرطانیہ نے نواز شریف شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں مجرموں کو پاکستان واپس جانے کا کہہ دیا
Comments ()
Add Comment