برطانوی وزیرا عظم بورس کا اہم علان

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرا عظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کا 12 نکاتی انتخابی منشور جاری کردیا جس میں بریگزٹ کی تکمیل کا وعدہ کیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنا جریمی کوربن نے اسے ارب پتیوں کا منشور قرار دے دیا ۔
حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے 59 صفحات پر مشتمل منشور انتخابات سے 18روز قبل پیش کر دیا جس میں وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ منشور میں اے ٹی کی شرح، انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنش کی فیس نہ بڑھانا اور چائلڈ کیئر میں توسیع دے کر اسے اضافی 250 ملین پونڈز سالانہ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
بورس جانسن نے ہسپتالوں میں پچاس ہزار نرسز کی تعیناتی کا وعدہ کیا ہے جبکہ منتخب مریضوں اور ہسپتال سٹاف کیلئے پارکنگ چارجز بھی ختم کر دیئے جائیں گے۔
اس سے قبل برطونوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ “برطانیہ 31 اکتوبر تک یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا چاہے اس کے جو بھی اثرات مرتب ہو ں”
بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ریفرنڈم 2016 کو 3 سے زیادہ سال ہو گئے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ برطانیہ یورپین یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں، پچھلے کچھ عرصے سے برطانوی لوگوں کو پاگل تصور کیا جا رہا ہے ، برطانوی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید برطانیہ میں کچھ ایسی اندرونی طاقتیں ہیں جو برطانیہ کو یورپین یونین کےساتھ مل کر رنے پر مجبور کر رہی ہیں، لیکن مزید ایسا نہیں چلے گا ، برطانیہ جلد از جلد یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newsurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkبرطانوی وزیرا عظم بورس کا اہم علان
Comments ()
Add Comment