ایک ہزار روپے کے نوٹ میں خاموشی سے بڑی اور متنازعہ تبدیلی کر دی گئی

ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل: اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری ، سندھ ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایک ہزار کے نوٹ پر پاکستانی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پاکستان کے پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابلِ سزا جرم ہے، ہزار کا نوٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔مدعا علیہان نے ایسا کرکے دستور کی دفعہ 5 سے انحراف کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے نوٹ منسوخ کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newsurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkکشمیر، ہندوستان، پاکستان، خبریں، تازہ ترین خبریں،وزیر اعظم عمران خان،پاکستان،تازہ ترین خبریں،خبریں،پاکستانی خبرین،روزانہ کی خبریں،imran khan،