ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں برق رفتار پیشرفت

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ہم نے تجربہ اور منطق کی بنیاد پر سیکھا ہے کہ دشمن کو جنگ میں شکست دینے اور جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے رعد 500 نامی میزائل کی رونمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تجربہ اور منطق کی بنیاد پر سیکھا ہے کہ دشمن کو جنگ میں شکست دینے اور جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ ہفتہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ روکنے کے لئے قوی ہونا ضروری ہے ایران کی نئي دفاعی پالیسیوں کا ہدف بھی  جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ہے۔ جنرل سلامی نے رعد 500 نامی میزائل کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل ہلکا، سستا ، دقیق اور جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کے سائے میں شاندار پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے اور ہم ایرانی سرزمین اور ایرانی قوم کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں.

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں برق رفتار پیشرفت
Comments ()
Add Comment