اٹلی میں کوروناوائرس سےتباہی، ایک دن میں ریکارڈ 919 ہلاکتیں، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا سے ریکارڈ 919 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کورونا کا وار جاری ہے اور اب تک وبا سے اموت کی تعداد 9 ہزار 134ہو گئی ہے۔
اطالوی حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم پھر بھی وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
Breaking News Pakistan in Urdu
اٹلی میں اموات کی شرح میں چند روز قبل کچھ کمی تو واقع ہوئی تھی تاہم اب نئے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ لوگوں کے زندگی کی بازی ہارنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔
خیال رہے اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی، اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں، اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔
News Urdu Live
دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkاٹلی میں کوروناوائرس سےتباہی، ایک دن میں ریکارڈ 919 ہلاکتیں، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment