آئی سی سی پاکستان کے حق میں بول پڑا

آئی سی سی کے نامزد سیکیورٹی آفیشل شاہد افسر نے کہاکہ کرکٹ سمیت تمام انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کیلیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے قابل قدرکردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں پی ایس ایل 5 کا مکمل طور پر انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھولنے کی کوششوں میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پی ایس اے کی جانب سے نامزد شاہد افسر نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں تیزی کے ساتھ آنے والی بہتری میں بتدریج اضافہ ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کے انعقاد کی راہیں کھولے گا۔شاہد افسر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو پاکستان کرکٹ کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ پی ایس ایل 3اور4کے دوران خدمات انجام دینے والے شاہد افسر نے کہا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کے 5 ویں سیزن کیلیے بھرپور سیکیورٹی انتظامات پرہم ہرطرح سے مطمئن ہیں۔شاہد افسر نے مزید کہاکہ کراچی اورلاہورکی طرح راولپنڈی اورملتان میں بھی مطلوبہ معیار کے سیکیورٹی انتظامات کا اہتمام کیے جانے پر ہم نے آئی سی سی کو دونوں مراکز کی کلیئرنس دی ہے۔شاہد افسر نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی اہلکار کے ہمراہ پی ایس ایل5کے دوران اپنی ذمہ داری کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلزکیلیے سیکورٹی انتظامات پرگہری نظررکھیں گے۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkآئی سی سی پاکستان کے حق میں بول پڑا
Comments ()
Add Comment