انڈیا کے ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کی افواہوں پر اے سی سی کا جواب

اے سی سی نے ایشیا کپ 2020 کے متعلق چل رہی افواہوں اپنا جواب دے دیا ہے.
پاکستان کے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کرنے کی خبروں کے بعد یہ افواہیں گردش میں تھی کہ بھارت ایشیا کپ میں حصہ نہیں لے گا.
پہلے ایشیا کپ ابو دابی میں کھیلا جانا تھا لیکن اب اس کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئ ہے.
اتنے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہو رہی ہے اس لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ٹورنامنٹ اس کی سرزمین پر ہو.
بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا کی جانب سے یہ بات منظر عام پر آئی کہ اگر ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو گا تو انڈیا اس میں حصہ نہیں لے گا اور اگر اے سی سی ٹورنامنٹ میں انڈیا کی شمولیت چاہتا ہے تو ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل جگہ پر رکھے ورنہ انڈیا کے بغیر ہی ٹورنامنٹ کھیل لے.
اس کے جواب میں اے سی سی نے کہا ہے کہ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فروری میں میٹنگ کی جائے گی اور ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملے پر غوروفکر کیا جائے گا.
اے سی سی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس سال کی میزبانی پاکستان کے ہاتھ میں ہے اور یہ پاکستان کا ہی فیصلہ ہو گا کہ وہ میزبانی کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkانڈیا کے ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کی افواہوں پر اے سی سی کا جواب
Comments ()
Add Comment