امریکی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وبا پھوٹ پڑی، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ پر کورونا وائرس پھوٹ پڑا ہے، جہاز پر موجود کم از کم 23 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے جہاز کے پورے عملے کو ساحل پر قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔
یہ امریکی نیوی کے کسی بحری جہاز پر کورونا وائرس پھیلنے کا پہلا واقعہ ہے۔ ایک ہفتہ پہلے تین فوجیوں میں وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں جہاز سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔
Breaking News Pakistan in Urdu
نیول چیف آپریشنز ایڈمرل مائیک گلڈے نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووِڈ 19 کے مزید پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
ان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جنگی جہاز پر سوار مزید 5000 فوجیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ جہاز اس وقت پروگرام کے مطابق گوام میں لنگر انداز ہے۔
ایڈمرل گلڈے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فوجی سخت بیمار نہیں ہے اور کسی کو بھی اسپتال داخل کرانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
News Urdu Live
وال سڑیٹ جرنل کی رپورٹ میں نیوی کے قائم قام سیکرٹری تھامس مولڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کم ازکم 23 فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ احتیاطی طور پر 100 فیصد فوجیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی مرکز کی بندرگاہ میں لنگرانداز ہونے کے عرصے میں باہر کے کسی شخص کو جہاز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہوائی میں قائم انڈو پیسیفک کمانڈ کے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائن میں ہونے والی امریکا، فلپائن اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقیں، جس میں ہزاروں فوجیوں نے شرکت کرنا تھا، کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pkامریکی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وبا پھوٹ پڑی، Daily Urdu News
Comments ()
Add Comment