امریکی ریاست فلوریڈا سے ویتنام کے لیے پرواز بھرنے والے جہاز میں صرف 13 مسافروں نے سفر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف جہازوں میں سفر کرنے والے مسافروں نے اندر کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت کم ہی لوگ سفر کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے کرونا کو وبا قرار دیے جانے کے بعد دنیا بھر میں خوف کی نئی لہر دوڑ گئی جس کی وجہ سے لوگوں نے خود سے ہی احتیاط کرنا شروع کردی۔

مذکورہ فلائٹ فلوریڈا سے ویتنام اور امریکی ریاست نیویارک پہنچی جس میں مسافروں نے اپنی مرضی کی نشستوں پر بیٹھ کر سفر کیا۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں، ایک روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے یورپین ممالک سے آنے والی تمام پروازوں کو فی الفور بند کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ سے بھی فضائی آپریشن معطل کردیا ہے

کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان کا سامنا فضائی کمپنیوں کو کرنا پڑا اور چند روز میں انہیں 87 ارب یورو کا نقصان ہوا۔ برٹش ایئرویئز سمیت کئی نامور فضائی کمپنیوں کے جہاز بالکل خالی سفر کرتے ہیں جن میں بہت کم ہی مسافر بیٹھے ہوتے ہیں۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkامریکی ریاست فلوریڈا سے ویتنام کے لیے پرواز بھرنے والے جہاز میں صرف 13 مسافروں نے سفر کیا۔
Comments ()
Add Comment