امریکی جنگی طیاروں کے عراق میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملے

عراق میں امریکہ کی جانب سے الحشد الشعبی فورس کے ٹھکانوں پر حملے میں برطانیہ نے بھی شرکت کی۔
 
تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی اڈے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے جواب میں امریکی اتحادی فورسز نے  کربلا سمیت عراق کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر ایرانی حمایت یافتہ الحشد الشعبی فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکی  فورسز کے ساتھ ساتھ برطانیہ بھی ان حملوں میں پیش پیش ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل امریکی فورسز نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ یافتہ الحشد الشعبی فورس کے اہداف پر بمباری کی ہے۔  امریکی فورسز کی جانب سے الحشد الشعبی کے اہداف کو نشانہ گزشتہ روز ہونے والے فضائی حملے کے جواب میں بنایا گیا جس میں 1 برطانوی اور 2  امریکی  فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

بدھ کے روز عراق میں امریکی فوجی اڈے التاجی پر ایک زبردست  حملہ کیا گیا جس میں ایئر بیس پر متعدد راکٹ میزائل داغے گئے۔
حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی اتحادی فوج کے ترجمان نے حملے میں ہونے والی 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے گزشتہ کل کی کارروائی کا مورد الزام ایران کی حمایت یافتہ عراقی الحشد الشعبی فورس کو ٹھہرایا گیا تھا۔
تازہ صورتحال کے مطابق متفرق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ امریکی فورسز نے عراق کے مخلتف علاقوں میں الحشد الشعبی کے اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس وقت عراق کے 4 صوبوں پر امریکی فورسز کی جانب سے بمباری جاری ہے۔ امریکی فورسز کی جانب سے عراق کے صوبے کربلا، بابل، بغداد اور صالح الدین میں موجود ایرانی حمایت یافتہ الحشد الشعبی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔ ان حملوں میں مالی جانی نقصانات کے بارے میں تفصیلات ابھی تک جاری نہیں ہوئی ہیں۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pk
Comments ()
Add Comment