امریکہ بہادر نے یورپی شہریوں پر پابندی عائد کردی

کورونا وائرس اب امریکا اور یورپ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ چین میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کورونا وائرس نے امریکا اور یورپ میں آنا جانا منقطع کرا دیا، صدر ٹرمپ نے یورپ سے امریکا کے سفر پر پابندی عائد کر دی ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے امریکا کیلیے سفری پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔
دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4633 ہو گئی۔ چین میں مزید 11 ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار ایک سو انہتر ہو گئی، امریکہ میں کورونا سے 38 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ اب تک مجموعی 959 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے، جنوبی کوریا میں مزید 6 افراد لقمہ اجل بن گئےاس طرح ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی، اٹلی میں پاکستانی سمیت 827 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اسپین میں 55، فرانس میں 48 اور جرمنی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24 کیس سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہو گئی، ہندوستان میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 60 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کا عمل 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس دنیا کے 117 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkامریکہ بہادر نے یورپی شہریوں پر پابندی عائد کردی
Comments ()
Add Comment