امت پہ عجب وقت آپڑاہے، Daily Urdu News

Breaking News Pakistan Today
آج ساری دنیا میں نادیدہ کرونا وائرس نے قیامت برپا کررکھی ہے ہرروز دنیا میں ہزاروں ہلاکتیں ہورہی ہیں کورناوائرس کی ابتدا چین سے ہوئی جہاں مساجد بند تھیں جہاں اذان دینے پر پابندی تھی جہاں قرآن کتابی صورت میں دستیاب نہیں تھا وہاں جب کروناوائرس نے اپنی حشر سامنانی کامظاہرہ کیاتو خود صدر چین نے ناصرف مساجد کھلوائیں اور خود مساجد میں جاکر مسلمانوں سے دعا کی درخوست کی اور تمام مسلمانوں میں قرآن کریم کے نسخے تقسیم کئے گئے اس کے برعکس مسلمانوں نے اپنی آباد مساجدکوویران کرلیا ہے یہاں تک کہ بیت اللہ شریف اور مسجدنبوی شریف جواہل ایمان کا مرکز ومحور ہیں کومسلمانوں کے لئے ہی بند کردیا گیا ہے۔ مساجد میں نماز باجماعت پرپابندی عائد کردی گئی ہے نماز جمعہ پرپابندی لگادی گئی ہے۔ آخر ایسا کیوں کیااس لئے کہ چائنہ غیر مذہب ہے اور مسلمانوں کویہ مذہب وراثت میں ملا ہے۔ اس کے لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ چین نے مسلمانوں کی عبادات کی اہمیت کوسمجھا اوراس پرعمل کیا اور مسلمانوں نے اپنے دین مبین کوپس پشت ڈال دیاہے ۔کل تک چین میں جو مسلم دشمن تھے آج وہ مسلم دوست بن چکے ہیں اسلام کی اہمیت کاادراک ہورہا ہے۔
Breaking News Pakistan in Urdu
کرونا وباء کواہل علم ودانش اللہ کے عذاب سے تعبیر کررہے ہیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ تواپنے بندوں سے ستر مائوں سے بھی زیادہ محبت فرماتاہے اس نے تواپنے نبی آخرالزماںحضرت محمد مصطفی ﷺ کوبھی اپنے بندوں کی رہنمائی وہدایت کیلئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ہے وہ کیسے اپنے بندوں پرکوئی عذاب نازل کرسکتاہے یہ تو انسان کے اپنے اعمال ہیں جن کے سبب وہ کسی مصیبت یاعذاب میں مبتلا ہوتاہے۔ آگ کو اگر روشنی سمجھ کر ہاتھ ڈالیں گے تو جل جائے گاجبکہ اللہ نے ہمیں ہدایت دے کربتادیاہے کہ درست کیاہے غلط کیاہے۔
اللہ تبارک تعالیٰ نے تو انسانوں کوساری صلاحیتوں سے نوازاہے آنکھیں بھی دی ہیں جن سے دیکھ سکتے ہیں کان دے جن سے سن سکتے ہیں عقل وبصیرت دی ہے جس سے حق وباطل اور جھوٹ سچ کے درمیان تمیز کرسکتے ہیں لیکن اگر ان ملنے والی صلاحیتوں کاصحیح استعمال کرکے حق کا راستہ نہیں اپناتے،توپھرانسان خود ہی اپنے پر ظلم کرتاہے اللہ تعالیٰ توآپ پر کوئی ظلم نہیں کرتا یہی بات سورہ یونس کی آیت 44میں ارشاد کی گئی ہے ترجمہ: یہ یقینی بات ہے کہ اللہ لوگوں پرکچھ ظلم نہیں کرتالیکن لوگ خودہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔ سورہ الانعام 131میں یوں ارشاد ہواہے ۔ترجمہ: یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ کارب کسی بستی والوں کوکفر کے سبب ایسی حالت میں ہلاک نہیں کرتا کہ اس بستی کے رہنے والے بے خبرہوں۔ سورہ الانعام 47میں بھی ارشاد ہورہاہے ۔ترجمہ: آپ کہئے کہ یہ ابتلا اگرتم پراللہ تعالیٰ کاعذاب آ پڑے خواہ اچانک یااعلانیہ توکیا بجزظالم لوگوں کے اور بھی کوئی ہلاک کیا جائے گا۔
News Alert Pakistan
ہاں ہاں یہ ہمارا تمام انسانوں کاقصور ہے ہم نے ملنے والی ہدایت کوپس پشت ڈال کر شیطان کے پیچھے لگ کر اس کے چنگل میں پھنس کر راہ ہدایت کو بھلا دیاہے اللہ کی نافرمانی احکام الٰہی سے انحراف میں مبتلا ہو کر گناہوں کی دلدل میں گر کر تباہ وبرباد ہورہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے آئیں سب مل کر اپنے رب کواپنے مالک وخالق کو راضی کرنے کے لئے نکل پڑئیں آئیں سب مل کر یک جاہوکر کھلے آسمان تلے کھڑے ہوکر رورو کرگڑگڑا کر عاجزی وانکساری سے سسکتے بلکتے ہوئے زورزور سے پکارتے ہوئے اپنے رب کے سامنے سجدہ ریز ہوکر اپنے کردہ ناکردہ گناہوں کی معافی مانگے ‘توبہ استغفار کرے‘ اپنے رب کوراضی کرائیں اس کو منالیں‘ اس کوراضی کرلیں‘ وہ مالک وخالق تو بہت جلدی اپنے بندوں سے راضی ہوجاتا وہ توبڑا ہی رحیم وکریم ہے۔ وہ تو اپنے بندوں کو معاف کرنے کیلئے ہرلمحہ تیار رہتا ہے کوئی معافی کوئی مغفرت مانگنے والا مانگے توسہی اے ہمارے رب ہم سے راضی ہوجا‘ ہمیں معاف کردے اس موزی وباء سے نجات دے دے۔
کہنے والے اب بھی کہنے سے بازنہیں آرہے کہ میاں شہباز شریف لندن سے پاکستان کسی عوام دوستی یا عوام کی ہمدردی میں پاکستان نہیں آرہے یاآگئے ہیں وہ تو کرونا وائر س ہے جس نے برطانیہ سے انہیں نکالاہے کرونا وائرس نے برطانیہ کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے اس سے ڈر کر آرہے ہیں ہوسکتاہے کہ وہ اپنے ساتھ کوئی سیاسی کروناوائرس بھی لارہے ہوں کیونکہ کروناوائرس نے پاکستان میں اہل سیاست کی بولتی بند کررکھی ہے سب کی زبانوں کوتالے لگ گے ہیں۔ کیاشہبازشریف کوئی جادوئی چھڑی لارہے ہیں۔ کیاشہباز شریف کے آنے سے ملکی سیاست میں کچھ ہلچل پیداہوسکے گی‘ عوام کرونا وائرس کے خوف سے نکل سکیں گے یامیاں شہباز شریف برطانیہ سے کوئی ایسا نسخہ لارہے ہیں جس سے اس موذی مرض کاعلاج ممکن ہوسکے۔ جبکہ حکمران ہی نہیں ان کی اپنی سیاسی جماعت اور دوسری سیاسی جماعتیں بھی ان کی واپسی کی منظر تھیں ہزار جتن کے باوجود وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس ہونے کوتیار نہیں ہوئے تھے آخر اب ایسا کیا ہوا کہ وہ راتوں رات وطن پہنچ رہے ہیں کیا کوئی انقلاب آنے والاہے کیاکوئی سیاسی وباء آنے کوہے میاں شہباز شریف کی آمد خالی از علت نہیں ہوسکتی کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے جوکچھ بھی ہے وہ بھی جلد سامنے آجائے گا جبکہ ہمارے معصوم حکمران شولڈروالے بغیر شولڈر والے دونوں ہی نے اعلان فرمادیاہے ۔اللہ کے عذاب کرونا کوشکست دینے کا کہیں نادانستگی میں اس طرح اللہ سے جنگ کرنے کااعلان تو نہیں کردیا گیا کیونکہ یہ کروناوائرس تو اللہ کابھیجا ہواہے ، اللہ ہمیں ہمارے وطن کواور سارے عالم کواپنی پناہ نصیب کرے اپنے تمام بندوں کو معاف کرے آمین ۔

breaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawnhighlightslatest tvnews alert pakistanNews Urdu Livepakistan newspaperssports newsurdupost.com.pk
Comments ()
Add Comment