الٹراساؤنڈ کرنے سے پہلے جسم پہ جو جیل لگایا جاتا ہے وہ کیا ہوتا اور اسکا کا کام ہوتا ہے؟

آپ نے غور کیا ہو گا کہ اگر کہیں دور لاؤڈ سپیکر پر گانا لگا ہو تو سب سے زیادہ صاف آواز اس کی ڈھولک یا طبلے کی آتی ہے، اس کے بول یا میوزک کی آواز دور سے قدرے کم سنائی دیتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ آواز کی فریکونسی جس قدر زیادہ ہو، فاصلہ بڑھنے سے اس میں attenuation (یعنی اس کی بلندی میں کمی) اسی قدر جلد ہوتی ہے- زیادہ فریکونسی کی لہریں بہت جلد اپنی انرجی زائل کر دیتی ہیں- الٹراساؤنڈ بھی آواز کی طرح ہوا کی لہریں ہوتی ہیں جن کی فریکونسی آواز سے بہت زیادہ ہوتی ہے (اسی لیے انہیں الٹراساؤنڈ کہا جاتا ہے) اور ہوا میں یہ زیادہ دور تک نہیں جا پاتیں- اس لیے ان سے امیج بنانا قدرے مشکل ہوتا ہے-

اس gel کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ الٹراساونڈ کی زیادہ سے زہادہ لہریں جسم میں منتقل ہوں تاکہ ان کے منعکس ہونے سے جسم کے اندرونی سٹرکچرز کی بہتر شبیہہ بن سکے- اس جیل کی acoustic impedance بہت کم ہوتی ہے اس لیے الٹراساؤنڈ کی زیادہ تر انرجی اس جیل میں سے گذر کر جسم تک پہنچ جاتی ہے_

Comments ()
Add Comment