الحمدللہ پاکستان کرونا وائرس کے لحاظ سے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل ہے

جہاں کرونا وائرس کی شرح سب سے کم ہے اور الحمدللہ جتنے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں اکثریت نیگیٹیو ہیں.
پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی بنیادوں پہ کیوں کام شروع کردیا؟

تو اس کی وجہ یہ ہے عالمی ادارہِ صحت نے کرونا وائرس کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے پاکستان نے اسی کے سبب کروناوائرس کی وباء پر قابو پانے اور پاکستان میں اسے مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے جنگی ببنادوں پہ کام شروع کردیا ہے تاکہ پاکستان جلد از جلد اس وباء سے پاک ہوسکے اور یہ وباء پھیل نہ سکے پاکستان میں تعلیمی اداروں اور مدارس کی بند کا فیصلہ حفاظتی بنیادوں پر کیا گیا ہے.

ایک بات ذہن نشین کر لیجیے کہ اس حوالے سے خبروں کو مرچ مصالحہ لگا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے. کروناوائرس کا اثر دنیا بھر کی معیشت پر انتہائی بُرا پڑا ہے اور دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ہیں، ائیرپورٹس، بازار، عبادت گاہیں ویران ہوگئی ہیں ایسی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے پاکستان نے ایمرجنیسی بنیادوں پر کام شروع- کردیا ہے.

آپ موقع پر جب دنیا بھر کی معیشت گھٹنوں پر آ رہی ہے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے حوالے سے پھیلنے والی کسی بھی منفی پروپگنڈہ کو شئیر نہ کیجیے، اپنے ہی ملک کے بغض میں ڈوبا پاکستانی میڈیا جو کہ دن دات پاکستان میں کروناوائرس کے حوالے سے اندھا دھند رپورٹنگ کر رہا ہے ان سے بھی محتاط رہیں کیونکہ ایسی صورت میں ہماری معیشت متاثر ہوتی ہے اور ایک بےچینی کی سی کیفیت پیدا ہوتی ہے.

اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ایک بار پھر سے آگاہ کردوں کہ پاکستان کی کروناوائرس کے حوالے سے ہنگامی طور پر اٹھائے گا اقدامات عالمی کوششوں کا حصہ اور پاکستان کو اس وباء سے مکمل طور پر محفوظ بنانے کا عزم.

اللہ پاک پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں یہ وباء موجود ہے ان تمام کو محفوظ رکھے اور جلد از جلد دنیا پہلے جیسی محفوظ اور صحت مند ہو

#breakingnews#CoronaVirusiran#coronaviruspakistan treatment in pakistan#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newscoronavirusdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkالحمدللہ پاکستان کرونا وائرس کے لحاظ سے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل ہے
Comments ()
Add Comment