احسان مانی کوایشیاء کپ کی میزبانی کے فیصلے کا اختیار

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے بورڈ آف گورنرز نے ایشیاءکپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلے کا اختیار چیئرمین احسان مانی کو دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے ایشیاءکپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلے کا اختیارچیئرمین پی سی بی احسان مانی کودے دیا ہے۔ چیئر مین احسان مانی اس حوالے سے بورڈ کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد ہی ایک تجویز ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کو بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹس کی میزبانی سے متعلق اپنی دلچسپی کے بارے میں مارچ میں آگاہ کرے گا ۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) ٹیم کے دورہ پاکستان  کے لیے 1.4ملین روپے کامختص بجٹ بھی منظور کیا گیا۔واضح رہے کہ 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان شاہینز، لاہور قلندرز، ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی۔بھارت کا ایشیاء کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکاریاد رہے کہ ایشیاء کپ 2020  رواں برس  اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ستمبر کے مہینے میں پاکستان  میں ہونا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا ءکپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  تھا کہ پاکستان جا کر ایشیاءکپ میں شرکت نہیں کریں گے تاہم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ مسئلہ میزبانی کے حقوق کا نہیں بلکہ مسئلہ صرف کھیلنے کے مقام کا ہے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھارت کو ہٹا کر ایشیا ءکپ کرانے پر راضی ہے تو یہ الگ بات ہے  لیکن بھارت کی ایشیا ءکپ میں شرکت کے لیے اس کا مقام پاکستان نہیں ہوسکتا۔

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkاحسان مانی کوایشیاء کپ کی میزبانی کے فیصلے کا اختیار
Comments ()
Add Comment