آپ کا پیٹ خراب ہو جائےگا

میں آپ سے کہوں باسی کھانا کھانے سے آپ کا پیٹ خراب ہو جائے گا. آپ باسی کھانا میرے سامنے کردیں کہ دکھاو اس میں پیٹ خراب کرنے والی کیا چیز ہے.؟ میں آپ کو دکھا نہیں سکوں گا. کیونکہ اس دیکھنے اور دیکھے سے نتائج کیلئے لیبارٹری کے آلات اور علم درکار ہوتا ہے. ہاں کھانے کے بعد کی کیفیت میں حالات بدل جائیں گے.

بلکل ایسے ہی خود ترسی ہوتی ہے. آپ کو اپنا آپ مظلوم لگتا ہے. آپ کو لگتا ہے یہ ساری ظلم و زیادتی بس آپ کے ساتھ ہی ہو رہی ہے. آپ اپنے آپ کو بطور victim دیکھتے ہیں. آپ ہر وقت شکایت کر رہے ہوتے ہیں. جب یہ کیفیت ترقی کر لیتی ہے. تب آپ کو اپنے آس پاس کے لوگوں اور اس ماحول پر غصہ آتا ہے. آپ کو شکوہ رہتا ہے کہ لوگ مجھے توجہ نہیں دے رہے. آپ کو لوگ اور ماحول ظالم لگتا ہے. اس سے اگلی سٹیج میں آپ کو اللہ سے شکایت شروع ہو جاتی ہے. آپ اللہ کو نعوذبااللہ ظالم سمجھتے ہیں.

اس مسئلے کو Autophobia کہتے ہیں. ہمارے کم تعلیم یافتہ معاشرے میں الحاد ہو یا بچوں کے ساتھ جنسی جرائم اس کی جڑیں اسی خود ترسی سے نکلی ہوتی ہیں. یہ ہمارے ہی باسی خیالات کی خوراک ہوتی ہے. قدرت کا ایک سسٹم ہے. جیسے ہم لوہے کو تپا کر کوٹ کر شکل دیتے ہیں. ایسے ہی زندگی میں آئے امتحان ہمارے شعور کا قد بنا رہے ہوتے ہیں.

جو فرد اس امتحان میں باسی خیالات کی یہ خود ترسی کی ہانڈی چڑھا لیتا ہے. وہ حام یعنی کچا رے جاتا ہے. اور شیطان اسے اپنی مرضی کی شکل دے کر جہنم کی بھٹی کیلئے اپنا ساتھی بنا لیتا ہے.

breaking newsbreaking news pakistan in urdubreaking news pakistan todaydaily urdu newsdawndawn livedawn newsdawn news pakistandawn newspaper onlinedawn tvhighlightslatest tvnewsnews alert pakistanpakistan newspaperspakistani newssports newstv tv tv tv tvurdu newsurdu news paperurdupost.com.pkآپ کا پیٹ خراب ہو جائےگا
Comments ()
Add Comment