آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی عدالت پیشی،لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہبازشریف کےجوڈیشل ریمانڈ میں 27مارچ تک توسیع کردی

لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نےسماعت کی،عدالت نےریفرنس دائرکرنےسے متعلق نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا، نیب پراسیکیوٹر نےبتایاکہ ریفرنس تیاری کےآخری مراحل میں ہے،ریفرنس جلد عدالت پیش کر دیا جائے گا،عدالتی حکم پرحمزہ شہباز کی حاضری کاعمل مکمل کیاگیا،عدالت نے حمزہ شہبازشریف کےجوڈیشل ریمانڈ میں 27مارچ تک توسیع کردی،حمزہ شہبازکی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اس دوران پولیس اہلکاروں اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے،نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات الزام میں گرفتار کررکھا ہے.

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newshamza shahbazheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی عدالت پیشی،لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہبازشریف کےجوڈیشل ریمانڈ میں 27مارچ تک توسیع کردیحمزہ شہباز
Comments ()
Add Comment