آج صبح تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب اعجاز احمد

فیصل آباد
آج صبح تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب اعجاز احمد کی نمازہ جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن فیصل آباد میں پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی اس پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔نماز جنازہ میں راجہ رفعت مختار آر پی او فیصل آباد کیپٹن( ر) سہیل چودھری سی پی او فیصل آباد عشرت حسین کمشنر فیصل آباد محمد علی ڈی سی او فیصل آباد سمیت شہید کے اہل خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔کیپٹن(ر) سہیل چودھری نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بہت بہادر اور دلیر پولیس آفیسر تھے شہید کے تمام واجبات جلد سے جلد ادا کئے جائیں اور میرے آفس کے دروازے 24 گھنٹے شہید کے ورثاء کے لئے کھلے ہیں۔اور یقین دہانی کروائی کہ جب ڈاکوؤں گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا
شہید سب انسپکٹر اعجاز احمد 1967 ۔03۔03 کو پیدا ہوئے اور 1985 ۔03۔24 کو محکمہ پولیس بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے ۔شہید نے سوگواروں میں بیوہ 3 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkآج صبح تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب اعجاز احمد
Comments ()
Add Comment