آئی سی سی نے کوروناوائرس کے باعث دبئی میں ہونے والا اجلاس مئی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، فیصلے کا باضا بطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کوروناوائرس کے باعث اجلاس ملتوی کرنے پر بات ضرور ہوئی مگر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، اجلاس میں آئندہ مدت کے ایونٹس پر حتمی بات چیت ہونا ہے۔
آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کا بھی اجلاس شیڈول ہے اور اسی میں ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ کیا جانا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی اہم میٹنگز 26 سے 29 مارچ دبئی میں ہونا ہیں۔دوسری جانب ورلڈ اور ایشیاءالیون کے درمیان بنگلادیش میں شیڈول 2 میچز بھی کورونا وائرس کی نذر ہوگئے۔
ورلڈ اور ایشیا الیون کے درمیان میچز کا انعقاد بالترتیب 21 اور 22 مارچ کو ہونا تھا، ان میں ویرات کوہلی، لسیتھ مالنگا اور کرس گیل جیسے سٹارز حصہ لیتے،میچز سے قبل اے آر رحمان کا کنسرٹ بھی ختم کردیا گیا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ایک ماہ بعد صورتحال کا جائزہ لے کرکوئی فیصلہ کریں گے۔

#breakingnews#dailynews#duniyanews#expressnews#importantnews#karachinews#lahorenews#latestnews#pakistaninews#urdupointbreaking newsdaily newsduniya newsexpress newsheadlinehighlightsimportant newskarachi newslahore newslatest newsnewspakistani newsurdu pointurdupost.com.pkآئی سی سی نے کوروناوائرس کے باعث دبئی میں ہونے والا اجلاس مئی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، فیصلے کا باضا بطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔
Comments ()
Add Comment